Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو جھگڑا ، عورت نےخود کو ختم کرلیا

لکھنؤ ۔۔۔ آگرہ میں ایک شادی شدہ عورت نے اپنے 3 بچوں کو مار دینے کے بعد خود کو بھی ختم کرلیا۔ اس کی لاش  کمرے میں پنکھے سے لٹکتی ہوئی ملی۔ جبکہ تینوں بچوں کو گلا دبا کر مارا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ میاں بیوی کے جھگڑے میں عورت نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔عورت کے والد کا کہنا ہے کہ میری بیٹی ایسا کرہی نہیں سکتی ہے کیونکہ اسے اپنے بچوں سے  بیحد پیار تھا۔انھوں نے اسے خود کشی کا واقعہ تسلیم کرنے سے انکار کیا  اورالزام لگایا کہ  بیٹی کی سسرال والے جہیز کے لئے اسے بہت زیادہ تنگ کرتے تھے۔ حالانکہ اس کی شادی کے وقت جہیز میں دولہا کو گاڑی دی گئی تھی۔ اس کے باوجود بھی وہ لوگ مزید رقم کا مطالبہ کررہے تھے۔ یہ واقعہ ضلع کے تھانہ فتح آباد علاقہ میں پیش آیا۔ 
 

شیئر: