Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”شیش محل“ نما سمندری جہاز

            آرکیڈیا ، اٹلی۔۔۔ اٹلی کے مشہور شپ یارڈ آرکیڈیا میں ان دنوں ایک ایسا انتہائی خوبصورت صاف و شفاف اور دلکش سمندری جہاز تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جو اپنی ڈیزائن اور شکل وصورتحال کے اعتبار سے بہتا ہوا شیش محل نظر آتا ہے۔ زیر تعمیر جہاز پر 78لاکھ پونڈ خرچ ہورہے ہیں اور یہ دیکھنے کی چیزوں میں شامل کرنے کے قابل ہوگیا ہے۔ اس میں ایک اور خوبصورتی انجینیئرنگ کے شعبے نے دکھائی ہے جنہو ںنے سمندر کا تقریباً مکمل اور ہمہ جہت نظارے کو ممکن بنایا جاسکے گا۔ یہ جہاز سلیک A105کے نام سے تیار ہورہا ہے اوراس میں جو کھڑکیاں لگائی جارہی ہیں وہ بھی بیحد کشادہ ہیں اور انہیں مرضی کے مطابق حرکت بھی دیا جاسکتا ہے جبکہ اسکی چھت پر بھی نہ صرف بڑی بڑی کھڑکیوں کی گنجائش رکھی گئی ہے بلکہ ان میں کھلے آسمان کا نظارہ کرنے کیلئے بڑے بڑے شیشے بھی لگائے گئے ہیں اور اس حسن کو دوبالا کرنے کی غرض سے اس میں بڑے سائز کے آئینے نصب کئے گئے ہیں۔ متحرک کھڑکیوں سے نہ صرف ہوا بلکہ روشنی بھی داخل ہوتی ہے جس سے جہاز کا اندرونی حصہ بھی منورہوجاتا ہے۔ شیش محل نما اس انجینئر کا کہناہے کہ اسے اس انداز سے بنایا گیا ہے کہ اس میں ایئر کنڈیشن کی کم سے کم ضرورت پڑیگی۔ جہاز میں شمسی پینل بھی لگائے گئے ہیں اور اسے مکمل طور پر ماحول دوست بنانے کیلئے کوئی کسر بھی نہیں چھوڑی گئی ہے۔ چمکتا دمکتا ڈائننگ ہال خوبصورتی میں الگ اضافہ ہے۔ مین لاﺅنج بھی قابل دید ہے۔ اور ماسٹر بیڈ روم کا تو کوئی جواب ہی نہیں۔ اسے تیار کرنے والوں نے کچھ ایسی تصاویر بھی جاری کی ہیں جن میں یہ دکھایا گیا ہے کہ جب یہ جہاز چلنا شروع ہوگا تو یہ کیسا لگے گا۔

                               

شیئر: