Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق وزیر نے ریلوے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا‘ شیخ رشید

لاہور: سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ریلوے اراضی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ریلوے لوکوموٹیوز کی قیمت سے متعلق جھوٹ بولا ہے۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جب ڈالر 104 روپے کا تھا تب 47 کروڑ کا لوکوموٹیو خریدا گیا۔ ان کا خریدا گیا ہر انجن اب 67 کروڑ کا ہو چکا ہے۔ شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ یہ تمام انجن ناکارہ ہو کر مغل پورہ ورکشاپ میں کھڑے ہیں۔ سابق وزیر ریلوے نے محکمے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے رائل پام پر ٹیک اوور کا حکم دیدیا ہے اور یہ عدالتی فیصلہ ریلوے اور پاکستان کے لیے بہت اہم ہے۔

شیئر: