Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرفراز احمد کا ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور" اعزاز"

دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور" اعزاز" حاصل کرلیا۔ انہوں نے پہلی اننگز میں صفر پر آوٹ ہونے کے بعد دوسری اننگز میں بھی یہی "معرکہ" سرانجام دیا۔ پاکستان کرکٹ کے ریکارڈ کے مطابق سرفراز احمد ٹیسٹ کرکٹ میں پیئر کرنے والے چوتھے پاکستانی کپتان بن گئے ہیں۔اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان امتیاز احمد نے انگلینڈ کیخلاف 1962ءکے ڈھاکا ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں صفر کی خفت کا سامنا کیا تھا،دوسرے نمبر پر راشد لطیف جنوبی افریقہ کیخلاف پورٹ الزبتھ ٹیسٹ میں 1998 کے سیزن میں اور وقار یونس آسٹریلیا سے شارجہ ٹیسٹ 2002ء میں پہلی باری کے بعد دوسری میں بھی کوئی رنز نہیں بنا سکے تھے۔سنچورین ٹیسٹ میں سرفراز احمد بھی اس کلب میں شامل ہوگئے، وہ پیئر حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی کپتان اور تیسرے وکٹ کیپر ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تبصرے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ "اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: