Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سویڈن میں دہشت گرد حملے کا منصوبہ،ملزمان کی تفتیش

  اسٹاک ہوم ...سویڈن میں دہشت گردحملے کا منصوبہ بنانے کے الزام میں وسطی ایشیا کے3 باشندوں سے تحقیقات جاری ہیں۔ استغاثہ نے ایک بیان میں بتایا کہ دہشت گرد حملے کیلئے کیمیائی مواد اور دیگر سامان ذخیرہ کیا ہوا تھا۔ بیان کے مطابق اگر یہ دہشت گرد حملہ ہو جاتا تو سویڈن میں خطرناک تباہی سے دوچار ہو جاتا۔ ان تینوں ملزمان سمیت 6 افراد پر دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کا بھی الزام ہے۔ اس بات کا شبہ ہے کہ داعش کی کارروائیوں کے لئے فنڈنگ کی رقوم ملک سے باہر بھیجیں۔ملزمان کی عمر 30 سے 45 سال کے درمیان ہے۔ ان کا تعلق ازبکستان اور کرغستان سے ہے۔تمام افراد نے خود پر عائد الزامات کی تردید کی ہے۔ ان کے خلاف عدالتی کارروائی کا آغاز 7 جنوری سے ہو گا۔ مشتبہ افراد میں سے ایک شخص ازبکستانی شدت پسند رحمت عقیلوف کے ساتھ رابطے میں تھا۔ عقیلوف نے اپریل 2017 میں اسٹاک ہوم میں چوری شدہ ٹرک کے ذریعے کچل کر 5 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ جون 2018 میں اسے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

شیئر: