Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیو یارک میں پراسرار روشنی کا ڈراپ سین

 
نیویارک... نیو یارک کے باشندوں نے ایک ایسا نظارہ دیکھا جس سے پورا شہر دنگ رہ گیا۔ عینی شاہدین نے منظر بیان کیا۔ایک دھماکے کی آواز سنائی دی پھر ایک دھیمی آواز آئی۔ بتیاں جھلملانے لگیں۔دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ آسمان کا رنگ فیروزی پڑ گیا۔رات کے وقت پیش آنے والے اس حیران کن وا قعہ نے شہر بھر کے لوگوں کو شش و پنج میں ڈال دیا۔کئی لوگوں نے سوشل میڈیا پر یہ خیال ظاہر کیا کہ شاید کوئی خلائی مخلوق آخرکار زمین پر اتر آئی ہے۔کچھ کا خیال تھا کہ اس پراسرار روشنی کے پیچھے کوئی آسیبی قو ت بھی ہوسکتی ہے۔لوگوں نے اسے ایک مذہبی رنگ بھی دیا ۔ نیو یارک پولیس نے جلد ہی ٹوئٹر اکاونٹ کے ذریعے لوگوں کو حقیقت سے آگاہ کر دیاکہ دراصل یہ روشنی ایسٹوریا کے علاقے میں واقع کان ایڈیسن بجلی گھر میں جنریٹر کے دھماکے کے بعد خارج ہوئی۔
 

شیئر: