Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایمان المطیری کون؟

جدہ۔۔۔وزیرتجارت و سرمایہ کاری کی معاون ڈاکٹر ایمان بنت ہباس بن سلطان المطیری صحت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں کامیاب ترین سعودی خواتین میں سے ایک ہیں ۔ انہوں نے 3برس تک شکاگو میں اسکالر کے طور پر کام کیا ۔ یہ آرامکو کے شعبہ صحت میں خدمات پیش کرتی رہیں ۔ المطیری نے برطانوی یونیورسٹی برسٹل سے کیمسٹری میںپی ایچ ڈی کی ۔ امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی سے جینیات کے شعبے میں پروفیسر کا اعزاز حاصل کیا ۔ کنگ فیصل فائونڈیشن اور ہارورڈ یونیورسٹی نے انہیں جینیاتی ریسرچ کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے اسکالر شپ دئیے ۔ وزیر تجارت و سرمایہ کاری کی مشیر رہیں۔نجی اداروں میں کارکردگی بہتر بنانے کیلئے قائم مجلس عاملہ کی نگرانِ اعلیٰ کے طور پر کام کیا ۔ یہ بین الاقوامی بینک اور تجارتی و سرمایہ کاری انتظامیہ کے درمیان رابطہ کار بھی رہ چکی ہیں ۔ گزشتہ 2برسوں کے دوران سعودی پبلک انویسٹمنٹ اتھارٹی اور وزارت سماجی فروغ سے بھی منسلک رہیں ۔ 

شیئر: