Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجبیل میں 500غیر ملکیوں کا احتجاج

الجبیل۔۔۔ یہاں مکتب العمل کے افسران نے500سے زیادہ غیر ملکی کارکنان کو اپنی کمپنی کے صدر دفتر کے سامنے احتجاج ختم کرنے پر آمادہ کرلیا۔غیر ملکی کارکنان کا کہنا تھا کہ 4ماہ سے زیادہ عرصے سے انہیں تنخواہ نہیں دی گئی۔ غیر ملکیو ںکا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔ ان میں سے بعض بقایا جات اور خروج نہائی ویزے کا بھی مطالبہ کررہے تھے۔ مکتب العمل نے ان کی شکایات سنیں اور پھر انہیں سمجھایا کہ وہ قانونی طریقے سے اپنا مطالبہ رکھیں۔ انہیں انکا حق دلایا جائیگا۔ یہ سن کر کارکنان نے احتجاج ختم کردیا اور اپنی رہائش واپس چلے گئے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں