Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی: نوواک ڈوکووچ نے مبادلہ ورلڈ ٹینس چیمپیئن شپ جیت لی

ابوظبی: سربیا کے نوواک ڈوکووچ نے ابوظبی میں ہونے والی مبادلہ ورلڈ ٹینس چیمپیئن شپ جیت لی۔ فائنل میں جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن ان کے مدمقابل تھے۔ابوظبی کے دلکش ٹینس کورٹ میں مبادلہ ورلڈ ٹینس چیمپیئن شپ کا فائنل کھیلا گیا۔ پہلا سیٹ جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن نے جیت لیا جبکہ عالمی نمبر ون سربین اسٹار نے دوسرے سیٹ میں کم بیک کیا۔ تیسرا اور آخری سیٹ بھی نوواک ڈوکووچ نے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔اس سے قبل کیون اینڈرسن نے سیمی فائنل میں عالمی شہرت یافتہ ٹینس پلیئر رافیل نڈال کو شکست دی تھی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تبصرے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ "اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: