Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لکھنؤ :5سالہ بچی کی لاش برآمد

لکھنؤ۔۔۔  یہاں تھانہ چنہٹ میں غائب ہونے والی 5 سالہ بچی کی لاش برآمد کرلی گئی ۔ پتہ چلا ہے کہ اس کے پڑوس کے ایک لڑکے نے گلا ریت کر اس کا قتل کیا تھا۔ بچی چند روز قبل غائب ہوئی تھی جس کے لیے اس کے گھر والے تھانہ کا چکر کاٹ رہے تھے اور پولیس انھیں بیوقوف بنا کر ٹال رہی تھی لیکن کل جب شام کو بچی کے گھر والوں اور محلہ والوں نے مل کر لکھنؤ فیض آباد شاہراہ جام کردی تب پولیس ہوش میں آئی اور اس نے بچی کی تلاش سرگرمی سے شروع کی۔ اس کی لاش برآمد ہوگئی۔ اس سلسلے میں پولیس نے پڑوسی کے لڑکے کو گرفتار کرلیا ہے جس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے ۔
 

شیئر: