Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حسین حقانی کی واپسی کے معاملے میں پیشرفت

اسلام آباد:  امریکا میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کے خلاف سپریم کورٹ میں میموگیٹ کیس کی سماعت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت ’ان کیمرہ‘ مقرر کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ حسین حقانی کی واپسی سے متعلق کوئی پیش رفت ہوئی ہو تو بتایا جائے؟۔ جس پر عدالتی معاون احمد بلال صوفی نے بتایا کہ پیش رفت ہوئی ہے تاہم ملکی مفاد کا معاملہ ہے، لہٰذا عدالت کو بند کمرے میں آگاہ کریں گے۔ بعد ازاں عدالت نے عدالتی معاون کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس ان کیمرہ مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

شیئر: