Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شنگھائی کی195ارب پکسل تصویر

شنگھائی۔۔۔ان دنوں سوشل میڈیا اور مختلف ویب سائٹس پر ایک تصویر کا چرچا ہے جس نے پوری دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ اس تصویر کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ایک چینی سیٹلائٹ سے کوانٹم ٹیکنالوجی کے ذریعے لی گئی 195ارب پکسل کی تصویر ہے۔یہ وائرل تصویر 360 ڈگری کی ’’برڈ آئی ویو‘‘ تصویر ہے اور اسے اس قدر زوم اِن کیا جا سکتا ہے کہ آپ سڑکوں پر چلنے والے لوگوں کی شکلیں اور گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں پر درج باریک سے باریک تفصیلات بھی واضح پڑھ سکتے ہیں۔اس تصویر کی خاص اور حیران کن بات یہ ہے کہ آپ جتنا بھی زوم اِن کریں آپ کو وہاں موجود چیزیں اور لوگ مزید واضح ہوتے چلے جائیں گے۔دی ٹائمز ناؤ سمیت کئی بڑی ویب سائٹس نے لکھا کہ یہ تصویر’’کوانٹم ٹیکنالوجی‘‘ کا شاہکار ہے جو ایک چینی سیٹلائٹ میں نصب ہے لیکن درحقیقت سیٹلائٹ اور کوانٹم ٹیکنالوجی جیسے الفاظ اس لئے استعمال کئے جا رہے ہیں تاکہ تصویر کو وائرل کیا جا سکے تاہم حقیقت بعد میں کھلی کہ یہ تصویر ایک اسٹوڈیو ’’جنگکن ٹیکنالوجی کارپوریشن‘‘ نے بنائی تھی اور اسے شنگھائی کے اورینٹل پرل ٹاور کی چھت سے لیا گیا۔ کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق یہ تصویر 195 ارب پکسلز کی ہے۔شنگھائی شہر کی خوبصورتی کو واضح کرتی یہ تصویر ایشیا کی سب سے بڑی اور دنیا کی تیسری بڑی تصویر ہے۔اس تصویر کو دنیا بھر میں خوب پذیرائی ملی اور 82 لاکھ مرتبہ اسے وزٹ کیا گیا۔
 

شیئر: