Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کا ورکرز کنونشن، سیکڑوں کی شرکت

آزاد کشمیر میں اسو قت حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، محمد رفیق نیر
ریاض ( ذکاءاللہ محسن ) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیرکے ورکرز کنونشن میں سیکڑوںکارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سینیئر نائب صدر اورسابق وزیر صحت محمد رفیق نیرنے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ اس وقت آزاد کشمیر میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں پارلیمنٹ میں حکومتی پارٹی2دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے اور حکومتی پارٹی کے ارکان اپنے ہی وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک چلا رہے ہیں جب سے مسلم لیگ کی حکومت آئی ہے۔ اس نے عوامی مسائل کو پس پشت ڈال رکھا ہے۔ تحریک انصاف آزاد کشمیر آئندہ الیکشن میں کلین سویپ کرے گی ۔ آج ہمیں یہ دیکھ کر بڑی خوشی ہوتی ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے نزدیک کشمیر اہم ترین ایشو ہے اور وہ برابری کی سطح پرہند کے ساتھ کشمیر کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اقوام متحدہ اور دنیا کے دیگر فورم پر جس طرح پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر ایشو پر بات کی ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ کشمیری عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں اور کشمیر کا مقدمہ احسن انداز سے لڑ رہے ہیں۔ محمد رفیق نیرنے کہا کہ آزاد کشمیر کے باسیوں کو بھی چاہئیے کہ وہ اپنے اندر سیاسی شعور بیدار کریں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سنئیر رہنما شکیل الرحمن نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک انقلابی جماعت ہے اس کاو ژن ملکی اور عوامی ترقی ہے۔ تقریب سے عثمان منظور، شبیر گورسی، زاہد خوشحال اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔

شیئر: