Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولیس کانسٹیبل کی ہلاکت، 28 مظاہرین گرفتار

لکھنؤ ۔۔۔غازی پور میں پتھرائو میں ہوئی ایک پولیس کانسٹیبل کی موت کے معاملہ میں اتوار کو پولیس نے 28 مظاہرین کو حراست میں لے لیا اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس نے یہ کاروائی ویڈیو فوٹیج کے بنیاد پر کی ہے۔ حادثہ کے بعد پولیس زبردست چھاپے ماری کر رہی ہے۔دریں اثنا اس معاملہ میں مقتول پولیس اہلکار سریش وتس کے بیٹے وی پی سنگھ نے کہا کہ جب پولیس اپنی خود کی حفاظت نہیں کر پا رہی تو ہم اس سے کیا امید رکھ سکتے ہیں۔ اب ہم معاوضہ لیکر کیا کریں گے۔ بتا دیں کہ اس سے قبل بلند شہر اور پرتاپگڑھ میں بھی اسی طرح کے واقعات پیش آئے تھے۔
 

شیئر: