Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانس میں سال نو کے موقع پر زرد جیکٹ والوں کا احتجاج

پیرس۔۔۔فرانس میں سال نو کی تقریبات کے موقع پر زرد جیکٹ والوں کی جانب سے مظاہروں کی کال کے باعث ملک بھر میں ڈیڑھ لاکھ پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ صدر ایمانویل میکرون ٹیلی وژن پر خطاب کریں گے اور ٹھیک اسی وقت مظاہرین نے پیرس کی شہرہ آفاق سڑک شانز الیزے میں اکھٹے ہونے کا اعلان کیا ۔ فرانس میں دسمبر کے شروع میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کے خلاف مظاہرے شروع ہوئے تھے، جنہیں پیلی جیکٹ احتجاج کہا جاتا ہے۔

شیئر: