Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لورالائی میں حملہ،4دہشت گرد ہلاک،4اہلکار جاں بحق

لورالائی... بلوچستان کے علاقے لورالائی میں ایف سی ٹریننگ سینٹر پر دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ 4 دہشت گرد مارے گئے ۔4سیکیورٹی اہلکار صوبیدار میجر منور، حوالدار اقبال خان ، حوالدار بلال اور سپاہی نقشب جاں بحق ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے لورالائی میں قائم ایف سی ٹریننگ سینٹر کے رہائشی کمپاو¿ نڈ میں داخل ہونے کی کو شش کی۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو رہائشی کمپاونڈ میں داخل نہیں ہونے دیا، جس پر دہشتگردوں نے چیک پوسٹ سے ملحقہ کمپاونڈ میں داخل ہو کر فائرنگ شروع کر دی۔دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اورجوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ ایک خودکش حملہ آور نے کلیئرنس کے دوران خود کو اڑا لیا۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے

شیئر: