Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز شریف کے گرد گھیرا تنگ‘ 29 گواہ تیار

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف نیب نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں گواہوں کی فہرست تیار کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق وعدہ معاف گواہوں سمیت 29 گواہ شہباز شریف کے خلاف گواہی پر تیار ہیں جن میں گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ بھی شامل ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وعدہ معاف گواہوں کے علاوہ سابق بیورو کریٹس اور نیب افسران بھی فہرست کا حصہ ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پی ایل ڈی سی کے سابق چیئرمین طارق خورشید اور چیف انجینیئر عارف مجید بٹ وعدہ معاف گواہ بنے ہیں جبکہ سابق فنانس سیکرٹری طارق باجوہ، سابق چیف ایگزیکٹو پی ایل ڈی سی شیخ لطیف گواہوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ شہباز شریف کے خلاف دائر کردہ ریفرنس کی نقول 3 جنوری کو ملزمان کو فراہم کردی جائیں گی اور فرد جرم عائد ہونے کے بعد گواہوں کے بیان ریکارڈ کرنے کا عمل شروع ہوگا۔
 
 

شیئر: