Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

5ریاستوں میں بی جے پی کا غرور توڑ دیا ، مایاوتی

لکھنؤ۔۔۔  بہوجن سماج پارٹی کی سپریمو مایاوتی نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال سے ٹھیک پہلے 5ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے غرور کو توڑ کر ملک کی مفاد میں بہتر کرنے کا اشارہ دیا ہے۔بسپا صدرنے پیر کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے5 ریاستوںمیں ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے غرورکو توڑا ہے جو کہ اس بات کے واضح اشارے ہیں کہ وہ   2014 کے عام انتخابات میں ہوئی غلطی کو نہیں دہرائیں گے۔ انہوں نے ملک کی عوام کے ساتھ اپنے جان کی فکر کئے بغیر اپنے فرائض کی ادائیگی کرنے والے فوجیوں، پولیس کے نوجوانوں، غریبوں، مزدوروں، کسانوں، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباریوں سمت ملک کے تمام شہریوں کو نئے سال کی مبارک باد دی۔بی ایس پی سربراہ نے کہا کہ سابقہ عام انتخابات میں بی جے پی نے عوام کو سبز باغ دکھا کر ، اچھے دن کے سپنے دکھا کر ، نوٹ بندی اور جی ایس ٹی جیسے عوام مخالف فیصلے کو نافذ کردیا۔بی جے پی حکومت نے ان چیزوں کو ناقص طریقے سے نافذ کرکے لوگوں کو برے دن دیکھنے پر مجبور کردیا۔بی جے پی کی عوام مخالف حکومت کو عوام سبق سکھائیں گے۔
 

شیئر: