Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے مذمت کردی

ریاض۔۔۔ سعودی عرب نے مانچسٹر ریلوے اسٹیشن اور جنوبی فلپائن کے مارکیٹنگ سینٹر میں ہونے والی وارداتوں کی مذمت کردی۔دفتر خارجہ کے عہدیدار نے بیان جاری کرکے کہا کہ سعودی عرب برطانوی شہر مانچسٹر کے ریلوے اسٹیشن پر دھار دار آلے سے حملے کے واقعہ اور جنوبی فلپائن کے کوتاباٹو کے شاپنگ سینٹر کے سامنے ہونے والے دھماکے کو شدت پسندی ، انتہا پسندی اور دہشتگردی سمجھتا ہے۔ سعودی عرب ہر طرح کی دہشتگردی اور شدت پسندی کا مخالف ہے او راسے مسترد کرتا ہے۔ سعودی عرب نے دونوں واقعات میں ہلاک ہونے والوں کے اعزہ ، برطانیہ اور فلپائن کے عوام اور حکومتوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ زخمی ہونے والوں کی فوری شفا کی آرزو بھی ظاہر کی۔
 

شیئر: