Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موٹر سائیکل سوار مکہ روڈ پر ہلاک

مکہ مکرمہ ۔۔۔ موٹر سائیکل سوار جدہ، مکہ روڈ پر گاڑی سے ٹکرا کر ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مقامی شہری نے روڈ سیکیورٹی فورس اور محکمہ ٹریفک کی ٹیموں کو اطلاع دی کہ ایک موٹر سائیکل سوار شاہراہ پر حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔ پولیس جائے وقوعہ پہنچی تو پتہ چلا کہ موٹر سائیکل سوار نوجوان کی ٹکر ایک گاڑی سے ہوگئی تھی جس پر مقامی نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اسکی نعش النور اسپیشلسٹ اسپتال میں رکھ دی گئی۔ پولیس کا کہناہے کہ ابھی تک رسمی طور پر یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ حادثہ کس طرح اور کیونکر پیش آیا۔ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ موٹر سائیکل کی ٹکر گاڑی سے ہوئی۔ موٹر سائیکل سوار سمیت الٹ گئی اور نوجوان جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گیا۔
 

شیئر: