Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باچا خان ائرپورٹ پر ’باڈی اسکیننگ مشین‘ نصب

پشاور:  خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں باچا خان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے جدید باڈی اسکیننگ مشین نصب کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مشین کی فنڈنگ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کی تھی جبکہ اسے استعمال کرنے یا چلانے کی ذمے داری ائرپورٹ سیکورٹی فورس کی ہوگی۔
اس حوالے سے ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق مشین انسانی جسم کے لیے بے ضرر ہے اور عام ایکسرے مشین سے مختلف ہے۔ ائرپورٹ پر صرف مشکوک مسافروں ہی کو مذکورہ مشین سے گزارا جائے گا جب کہ باڈی اسکیننگ مشین کے ذریعے مسافروں کے لباس کے اندر چھپائی گئی کرنسی اور دیگر کنٹرا بینڈ اشیا کی نشاندہی کی جاسکے گی۔

شیئر: