Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انوپم کا فلمی ٹریلر یوٹیوب سے غائب

حال ہی میں اداکار انوپم کھیر کی نئی فلم”ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر“ کا ریلیز ہونےوالا پہلا ٹریلر یوٹیوب سے غائب ہونے پر انوپم کھیر سخت تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق یوٹیوب پر انوپم کی فلم کا ٹریلرموجود نہیں ۔انوپم نے یوٹیوب ٹیم کو پیغام بھیجا ہے کہ فلم کا ٹریلر آسانی سے یوٹیوب پر دستیاب نہیں ۔انوپم کے فینز اور دوست ٹریلر کی غیر موجودگی پر ان سے دریافت کررہے ہیں۔ انوپم کا کہنا ہے گزشتہ روز ٹریلر کو نمبر ون درجہ حاصل ہواتھا۔ یوٹیوب ٹیم اس مسئلے کے حل میں ان کی مدد کرے۔انوپم کھیر ا س فلم میں سابق ہندوستانی وزیراعظم منموہن سنگھ کا کردار پیش کررہے ہیں۔

شیئر: