Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف جیل میں صفائی خود کریں گے

لاہور ... سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل میں مفت کی روٹی نہیں ملے گی اپنے کمرے کی صفائی خود کریں گے۔ نواز شریف سے جیل مینول کے مطابق مشقت لی جا رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے کہا کہ چونکہ سابق وزیراعظم کو قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ۔ قانون کے مطابق مشقت لی جا رہی ہے۔ انہیں کوئی مشقتی نہیں ملے گا ۔ مشقت کے طور پر وہ جیل میں اپنے کمرے کی دیکھ بھال خود کریں گے۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ۔ دوسری جانب نوازشریف کی سزا میں پونے3 سال کی معافی کے حوالے سے مراعاتی پیکیج میں سامنے آ گیا ۔ پہلے مراعاتی پیکیج کے مطابق اگر انہوں نے جیل کا کام یعنی صفائی اچھے طریقے سے کی تو ان کی سزا میں سے 672 دن یعنی تقریبا 2 سال کی کمی ہوسکتی ہے۔ دوسرے مراعاتی پیکیج کے مطابق سابق وزیراعظم کو جیل میں ثابت کرنا پڑے گا کہ ان کا کردار اچھا ہے اور اگر وہ یہ ثابت کرنے میں کامیاب رہے تو انہیں ہر سال سزا میں 15 دن کی معافی مل سکتی ہے تیسرے مراعاتی پیکیج کے مطابق حکومت مختلف تہواروں مثلاً عید، رمضان اور دیگر تہواروں پر جو قید کے دنوں میں کمی کی جو مراعات دیگر قیدیوں کو دیتی ہے وہی سابق وزیراعظم کو بھی ملے گی۔ ہر سال اگر 30 سرکاری معافیاں لگائیں تو نواز شریف کی سزا میں 210 دن کی مزید کمی ہوجائے گی۔ سابق وزیراعظم کو 20 دن کی معافی دینے کا اختیار سپرنٹنڈنٹ جیل کو بھی ہے۔ اگر نواز شریف کے چال چلن سے آئی جی اور سیکرٹری داخلہ خوش ہوں تو وہ بھی انہیں2 ماہ کی معافی دے سکتے ہیں۔
 

شیئر: