Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور قلندرز کے بولرز کیلئے ویرات کوہلی کے مثبت ریمارکس

سڈنی:پاکستان سپر لیگ فرنچائز لاہور قلندرز کے آسٹریلیا میں موجود بولرز کی شاندار اور نپی تلی بولنگ کی ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی نے تعریف کی ہے ۔ لاہور قلندرز کے سلمان ارشاد اور حارث روف پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ان دنوں آسٹریلیا میں کھیل رہے ہیں ۔ سڈنی میں ہندوستانی ٹیم کی پریکٹس کے دوران ان دونوں کو نیٹ پر ویرات کوہلی کو بولنگ کرانے کا موقع ملا اور دونوں نے اپنی عمدہ بولنگ سے ہندوستانی کپتان کو متاثر کیا ۔ ویرات کوہلی نے پریکٹس سیشن کے دوران لاہور قلندرز کے فاسٹ بولرز کا سامنا کیا تو ان کی بولنگ کو سراہے بغیر نہ رہ سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں بولرز کا مستقبل روشن ہے اور انہیں اسی جوش وجذبے سے بولنگ جاری رکھتے ہوئے اس میں مزید ورائٹی لانی چاہئے ۔ دونوں نے اس موقع پر ہندوستانی کپتان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ یاد رہے کہ لاہور قلندرز کی انتظامیہ اپنے کھلاڑیوں کو تجرباتی دورے کیلئے آسٹریلیا لے کر گئی ہے۔دوسری جانب ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی سیریز کے چوتھے اور آخری ٹیسٹ کیلئے سڈنی میں موجود ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: