Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمنز کرکٹ ٹیم کے سیٹ اپ میں بہتری کی ضرورت ہے، ثناءمیر

  لاہور: قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناءمیر کا کہنا ہے کہ ویمنز کرکٹ ٹیم کے سیٹ اپ میں بہتری کی ضرورت ہے۔ثناءنے کہا کہ جب تک ٹیم کو میری ضرورت ہے کھیلتی رہوں گی۔ سابق کپتان نے کہا کہ انفراسٹرکچر میں آسٹریلیا، انگلینڈ اور دیگر ملک پاکستان سے بہت آگے ہیں۔ عالمی سطح پر مزید کامیابیوں کے لئے پاکستان میں بھی سہولیات کو بہتر بنانا ہوگا۔ پاکستان میں ویمنز کرکٹ کا بنیادی ڈھانچہ کمزور ہونے کی وجہ سے مجھے اس مقام تک پہنچتے ہوئے 13 سال لگے۔ثناء میر کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ ایک مشکل سوال ہے، اس بارے میں سوچتی ہوں تاہم جب تک ٹیم کو ضرورت ہے اور پرفارم کرسکتی ہوں تو ٹیم میں ہوں۔ ثناء میر گزشتہ سال شاندار کارکردگی کی بنیاد پر عالمی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بولر بنیں اورکسی بھی پاکستانی خاتون کرکٹر کو پہلی بار یہ اعزاز حاصل ہوا، حال ہی میں انہیں آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں بھی شامل کیا گیا، یہ بھی پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی خاتون کرکٹر نے آئی سی سی ڈریم ٹیم میں جگہ بنائی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: