Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریستوران کا حملہ آور گرفتار!

مدینہ منورہ ۔۔ مدینہ منورہ پولیس کے ترجمان حسین القحطانی نے بتایا ہے کہ ینبع کے ایک ریستوران لوٹنے والے سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی کو گرفتار کرلیا گیا۔ القحطانی نے بتایا کہ لوٹ مار کی رپورٹ سعودی اور مقیم غیر ملکی نے یہ کہہ کر کی تھی کہ ایک نقاب پوش دھار دار آلہ لئے ریستوران میں گھس آیا تھا۔ وہ ریستوران کی تجوری سے 86ہزار ریال نکال کر فرار ہوگیاتھا۔ القحطانی نے بتایا کہ تلاش و جستجو اور پوچھ گچھ سے پتہ چلا کہ حملہ آور مقامی شہری ہے ، عمر کے تیسرے عشرے میں ہے۔ریستوران کے کارکنان میں سے ایک ہے۔ اس نے مذکورہ واردات ریستوران میں موجود کارکن کے ساتھ مل کر کی ہے۔ دونوں کو گرفتار کرلیاگیا۔
 

شیئر: