Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی میں نعشیں کہاں سے؟

جدہ ۔۔۔ کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کے ترجمان ڈاکٹر شارع البقمی نے بتایا ہے کہ فیکلٹی آف میڈیسن کے پوسٹ مارٹم ہال میں جن انسانی ڈھانچوں کے مناظر وڈیو کلپ میں دیکھے گئے ہیں وہ یونیورسٹی نے میڈیسن کے طلباءکی تعلیم کی غرض سے باقاعدہ معاہدہ کرکے باہر سے درآمد کئے تھے۔ پوسٹ مارٹم ہال میں متعلقہ طلباء، اساتذہ اور عملے کے سوا کسی کو جانے کی اجازت نہیں ۔ایسے طلباءکے نام کی باقاعدہ فہرست جاری کی جاتی ہے جنہیں وہاں جانے کی اجازت ہوتی ہے۔ البقمی نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم ہال میں یونیورسٹی سے باہر سے آنے والے لوگوںکے داخلے اور وہاں انکی جنونی حرکتوں اور پھر اس کے وڈیو کلپ کے اجراءکے معاملے کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔کمیٹی تعلیمی اسپتال کے ڈائریکٹر ، فیکلٹی آف میڈیسن کے سیکریٹریز پر مشتمل ہے۔ اسکے انچارج فیکلٹی کے ڈین ہیں۔ دوسری جانب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل کے سخت احکام پر مقامی پولیس نے اس واقعہ میں ملوث پانچوں افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
 
 

شیئر: