Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت توہین عدالت کر رہی ہے،پیپلزپارٹی

اسلام آباد...پیپلزپارٹی کی خواتین رہنماوں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود حکومت کا ای سی ایل میں شامل 172افراد کے ناموں پر نظرثانی نہ کرنا توہین عدالت کے مترادف ہے۔حکومت ایف آئی اے سے ملکر اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائی کر رہی ہے۔اوگرا نے حکومت کو تیل کی قیمت 9.50روپے کم کرنے کی تجویز دی تھی۔ حکومت نے صرف4.50روپے کی کمی کا اعلان کیا ہے۔حکومت نے چین سے 2ارب ڈالر کا قرضہ لیا۔جس پر 8.50فیصد شرح سود ادا کی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی ا سٹاک ایکسچینج دنیا کی5 خطرناک اسٹاک مارکیٹوں میں شامل ہے۔وفاقی حکومت کی پالیسیوںسے سندھ سے 12لاکھ افراد بے روزگار ہوچکے ۔مودی کہتا تھا کہ پاکستان کا پانی بند کردیں گے۔ ہماری اپنی وفاقی حکومت کہتی ہے کہ سندھ کا پانی بند کردیں گے۔انہیں دوست سمجھیں یا دشمن۔ پیپلزپارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پلوشہ خان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کو دیوار کے ساتھ لگایا گیا تو ردعمل ہوگا۔3 مرتبہ وزیراعظم رہنے والے سے کمرے کی صفائی کرانے کی مذمت کرتے ہیں۔ جو گند موجودہ حکومت ڈال رہی ہے یہ کون صاف کرے گا؟۔
 

شیئر: