Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بجلی کی ترسیل اور تقسیم کا نظام ناکارہ‘

اسلام آباد:  ملک میں بجلی کی ترسیل اور تقسیم کا ادارہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (پی ٹی ڈی سی) کے ٹرانسمیشن سسٹم اور گرڈ اسٹیشنز کے معیار کا پول کھل گیا۔ ذرائع کے مطابق موسم سرما میں دھند کی وجہ سے بجلی موجود ہونے کے باوجود صارفین کو فراہمی نہیں کی جا سکی جس کی وجہ دھند بتائی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این ٹی ڈی سی کے کئی پاور پلانٹس اور 500 کے وی ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ کرگئی ہیں۔ گرمیوں میں لوڈ زیادہ ہونے یا گرمی کی شدت بڑھنے کو سسٹم میں خرابی کا جواز بنایا جاتا ہے جبکہ سردیوں میں لوڈ کم ہونے کی صورت میں دھند کو خرابی کا سبب قرار دے کر ادارہ اپنے معیار اور ناکامی کو چھپا رہا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے انکشاف کیا کہ این ٹی ڈی سی کے سسٹم کو اپ گریڈ ہی نہیں کیا گیا، گزشتہ کئی برس میں بجلی کی پیداوار میں اضافہ کرنے پر کام ہوا سسٹم کو بجلی کی پیداوار اور طلب کے حساب سے اپ گریڈ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے نظام گرمی کے بڑھنے یا سردی میں دھند کو برداشت نہیں کر پاتا۔
این ٹی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق این ٹی ڈی سی کا نظام 3 روز سے دھند کو برداشت نہیں کر پا رہا۔  پاور پلانٹس کے سوئچ یارڈ سے لے کر انسولیٹرز تک خراب ہو رہے ہیں جنہیں انجینئرز ٹھیک کرنے میں مصروف ہیں۔  کئی لائنز کے فالٹ کو دور کر دیا گیا ہے اور بتدریج بجلی بحال جلد کر دی جائے گی۔  پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی طلب 14 ہزار 6 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی پیداوار 12 ہزار میگاواٹ بجلی کا شارٹ فال 2 ہزار 6 میگاواٹ ہے ۔

شیئر: