Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسئلہ افغانستان کے حل پر پاک ترک اتفاق

انقرہ: وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ترکی کے دوران انقرہ میں موجود وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات کی ہے جس میں مسئلہ افغانستان کے سلسلے میں پرامن حل کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو کے ساتھ ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے دو طرفہ تجارت، تعلقات، سرمایہ کاری کے فروغ اور عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے ترک وزیر خارجہ کو افغانستان میں قیام امن کے لیے دوروں کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور دونوں ممالک نے افغانستان کے مسئلے کے پر امن حل کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان اور کشمیر سمیت عالمی امور پر پاکستان اور ترکی کے موقف میں یکسانیت خوش آیند ہے۔ پاکستان اور ترکی کے تعلقات حکومتوں تک محدود نہیں۔ ہماری محبت کے پیچھے ثقافت، مذہب اورعوام کی محبت کار فرما ہے ۔ ملاقات کے موقع پر ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کا کردار مرکزی اہمیت کا حامل ہے اور ترکی افغان امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کا معترف ہے ۔ 
 
 

شیئر: