Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’موج احمر1‘‘فوجی مشقیں

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ’’البلاد‘‘ کا اداریہ نذر قارئین ہے
    ’’موج احمر1‘‘بحری فوجی مشقیں جمعرات کو جدہ میں اختتام پذیر ہو گئیں ۔ بحرِ احمر کے 7ساحلی ممالک سعودی عرب ، اردن ، مصر ، سوڈان ، جبوتی ،یمن اور صومالیہ کی افواج مشقوں میں شریک ہوئیں ۔ یہ مختلف عسکری منظر ناموں کو مدِ نظر رکھ کر صورتحال سے نمٹنے کیلئے کی گئیں ۔ متعلقہ ممالک نے ایک دوسرے کے تجربات دریافت کئے ۔بحری عسکری کارروائی کے خلاف مشترکہ آپریشن کا تجربہ کیا ۔ حربی استعداد میں اضافہ ہوا ۔ بحری عسکری کمان اور کنٹرول کے حربوں سے متعلق ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی کا اہتمام کیا گیا۔خطے کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے بحری افواج کیا کچھ اور کیسے کچھ کر سکتی ہیں اس کا تجربہ کیا گیا۔بحرِ احمر میں عالمی جہاز رانی کو محفوظ بنانے کے طور طریقوں کو آزمایا گیا ۔ ان مشقوں کا اہتمام سعودی عرب نے اپنی میزبانی میں کیا ۔ مملکت نے یہ مشقیں کر کے پوری دنیا کو یہ پیغام دیدیا کہ اسے بحرِ احمر میں امن و امان قائم کرنے اور رکھنے سے گہری دلچسپی ہے ۔
    عرب اور افریقی ممالک کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں سیاسی ، اقتصادی اور عسکری سطحوں پر مشترکہ اسٹراٹیجک کا پتہ دے رہی ہیں ۔ اسی تناظر میں سعودی عرب نے اپنے دارالحکومت میں بحرِ احمر کے ساحلی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس منعقد کر کے نیا گروپ قائم کیا تھا تاکہ علاقے کے خلاف خطرناک سازشوں سے جو اَب کسی پر پوشیدہ نہیں رہیں ،نمٹا جا سکے اور خطے میں ایران کی اشتعال انگیزیوں اور دخل اندازیوں نیز عالمی جہاز رانی کو خطرات پیدا کرنے کی اس کی کوششوں کا سدِ باب ہو سکے ۔

شیئر: