مسئلہ کشمیر حل نہ ہونا دنیا کی ناکامی ہے ،دفترخارجہ
اسلام آباد...پاکستان نے پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا ۔ کشمیر میں کشمیریوں کے خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے۔ کشمیر تنازعہ کا حل نہ ہونا دنیا کی اجتماعی ناکامی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک بیان میں کہا کہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی قانونی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ترجمان نے کشمیر میں مظالم کی انکوائری کے لئے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق آفس کی طرف سے کمیشن کے فوری قیام پر زور دیا۔ ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی طرف سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی قرارداد کی منظوری کی آج70 سال مکمل ہوگئے۔ کشمیر تنازعہ کا حل نہ ہونا دنیا کی اجتماعی ناکامی ہے۔