Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طریق الساحل پر حادثہ، 2بچوں سمیت 4ہلاک

مکہ مکرمہ۔۔۔ مکہ ، اللیث ہائی وے پر ٹریفک حادثے کے باعث 2بچوں سمیت 4افراد جاں بحق اور 6زخمی ہوگئے۔ حادثہ طریق الساحل پر ہفتے کو علی الصباح ہوا۔ محکمہ ٹریفک کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق حادثہ 2گاڑیوں کے درمیان پیش آیا۔ جن میں سے ایک میں فیملی بیٹھی ہوئی تھی۔ قریہ الخضرا کے قریب دونوں گاڑیوں کے درمیان یہ حادثہ پیش آیا۔ فیملی کار میں سوار 2بچے فوری طور پر جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی روڈ سیکیورٹی فورس کے علاوہ ہلال احمر کی 5ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ حادثے کا شکار ہونے والے 2افراد اسپتال پہنچ کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔مرنےوالے چاروں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
 

شیئر: