Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکری اور خشکی سے نجات کے لیے کیا کریں ؟‎

گرمیوں کی نسبت سرد موسم میں سکری اور خشکی کی شکایت قدرے زیادہ سامنے آتی ہے ۔ اس کی سب سے بڑی وجہ تو گرم پانی سے سر دھونا اور نہانا بنتا ہے ۔ خشکی اور سکری دو ایسے عوامل ہیں جو بالوں کو بڑھنے اور انکی صحت مند نشوونما ہونے سے روکتے ہیں ۔ ان کے سبب بال کمزور ہوکر جھڑنے لگتے ہیں اور بے رونق ، پتلے ، کھردرے اور بے رنگ ہو جاتے ہیں ۔ ان مسائل سے بچنے کے لیے سرد موسم میں سب سے پہلے تو گرم پانی سے نہانے اور سر دھونے کے بجائے تازہ اور سادہ پانی کا استعمال کریں ۔ ہر بار بال شمپو کرنے سے پہلے بالوں میں تیل سے اچھی طرح مساج کریں اور دو سے تین گھنٹے تک تیل کو بالوں میں رہنے دیں ۔ سر کی جلد کو خشک ہونے سے بچانے کے لئےبیری کے پتوں کے سفوف کے دو چمچ دہی کی بالائی میں مکس کرکے بالوں پر لیپ کریں اور دو سے تین گھنٹے لگا رہنے کے بعد کسی اچھے شیمپو سے بال دھولیں ۔ دو چار بار ہی اس ترکیب کے استعمال سے بالوں کی خشکی اور سکری اور بے رونقی ختم ہوجائے گی ۔ ہمیشہ اچھا اور معیاری شیمپو استعمال کریں اور شمپو کے بعد بالوں کو کنڈیشنر کریں ۔ بیرونی حفاظت کے ساتھ ساتھ خوراک کو متوازن ، معیاری اور مناسب بنائیں ۔ مغز بادام ، گاجر کامربہ اور کشمش کا روزانہ ناشتے میں استعمال یقینی بنائیں ۔ یہ چیزیں آپ کے سر ، دماغ اور بالوں کو طاقت فراہم کرنے کے لئے اہم ہیں ۔ اسی طرح دیسی گھی اورمکھن بھی دماغ کو تراوت دینے اور دماغی صلاحیتوں کو بڑھانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے ۔ لہٰذا انہیں اپنی روزمرہ کی خوراک کا حصہ بنائیں ۔ اپنی غذا کو متوازن بنا کے اور بالوں کی مناسب حفاظت کے ذریعے آپ انہیں خوبصورت ، چمکدار اور ملائم بنا سکتی ہیں ۔
 

شیئر: