Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کی تیز ترین ایتھلیٹ صاحب اسراءنے3کیٹیگری میں گولڈمیڈل جیت لئے

فیصل آباد:صاحب اسراءپاکستان کی تیز ترین ایتھلیٹ بن گئی جس نے 100 میٹر ، 200 میٹر اور 400 میٹر کی دوڑ میں سونے کے تمغے جیت لئے۔کھیل سے جنون کی حد تک لگاو  اور ٹیلنٹ ہو تو کھلاڑی منزل پا ہی لیتا ہے، فیصل آباد کے امام مسجد کی بیٹی صاحب اسراءنے اس بات کو عملی طور پر سچ ثابت کردکھایا۔صاحب اسراءپاکستان کی تیز ترین ایتھلیٹ بن گئی ہیں جنہوں نے دوڑ کی 3کیٹیگری میں سونے کے تمغے حاصل کرلئے۔ صاحب اسراء کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور ان کے والد قاری عالم خان مسجد کے پیش امام ہیں۔قاری عالم خان کا کہنا ہے کہ بیٹی کو دوڑنے کا جنون تھا وہ بہت محنت کرتی ہے، جو بیٹے کیلئے سوچتا ہوں وہی بیٹی کیلئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ صاحب اسراء نے اسکول کے زمانے سے ہی ایتھلیٹکس کا انتخاب کیا۔ ضلعی، صوبائی اور قومی سطح کے بعد اسلامک گیمز اور سیف گیمز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔اسراءنے 100 میٹر کا فاصلہ 11.06 سکینڈز میں طے کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔صاحب اسراءنے لڑکیوں کیلئے کوچنگ اور بنیادی سہولتوں کے فقدان کا شکوہ بھی کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ مناسب سہولتیں ملیں تو وہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کا نام روشن کرسکتی ہیں۔صاحب اسراءنے اپنی کہانی کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر ڈالی جو وائرل ہو رہی ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: