Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الافلاج میں ٹڈی دل کا حملہ، شہریوں کی چاندی

الافلاج :الافلاج کمشنری میں ٹڈی دل نے زرعی زمینوں پر حملہ کردیا تاہم مقامی شہریوں کی چاندی ہوگئی اور انہوں نے ٹڈیوں کوپکڑنے کی جد وجہد شروع کردی تاکہ انہیں پکاکر کھایا جاسکے۔ مقامی شہریوں نے اس حوالے سے ایک ویڈیو جاری کی ہے جوسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔واضح رہے کہ ٹڈیوں کا شکار کرنے کے لئے رات کا وقت مناسب قرار دیا جاتا ہے کیونکہ سردی کے باعث ان کے پروں میں اتنی طاقت نہیں رہتی کہ وہ شکاری سے بچ کر نکل سکیں۔ بہرحال ٹڈی دل کی شکل میں الافلاج کمشنری کے شہریوں کی دعوت کا اہتمام ہوچکا ہے۔
 

شیئر: