Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب میں موسم سرما کی اسکول تعطیلات میں توسیع

لاہور: حکومت پنجاب نے سرد موسم اور شدید دھند کی وجہ سے نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں چھٹیاں 15جنوری تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ موسمی حالات کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں شدید دھند اور سردی کے باعث 6جنوری سے 15جنوری تک بڑھائی جارہی ہیں۔ چھٹیوں میں توسیع کا نوٹیفکیشن سیکرٹری اسکول ایجوکیشن کی طرف سے جاری کیا گیا ہے ۔
 
 

شیئر: