Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طلبا نے انٹرنیشنل فزکس اولمپیارڈ میں چار تمغے جیت لیے

اس ایونٹ می 85 ملکوں کے 425 طلبا نے شرکت کی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی قومی فزکس ٹیم نے 55 ویں انٹرنیشنل فزکس اولمپیاڈ  میں چار تمغے جیتے ہیں۔
پیرس میں 17 سے 25 جولائی تک جاری رہنے والے اس ایونٹ می 85 ملکوں کے 425 طلبا نے شرکت کی۔
 اولمپیارڈ میں الاحسا ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے طالبعلم مازن الشخص نے چاندی جبکہ ریاض ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے حسین الصالح، الشرقیہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے محمد العرفج اور علی الحسن نے کانسی کے تمغے حاصل کیے۔
 سعودی عرب 2011 سے انٹرنیشنل فزکس اولمپیاڈ میں شرکت کررہا ہے۔ مملکت کے مجموعی اعزازات کی تعداد بڑھ کر 52 ہوگئی، ان میں 7 چاندی، 23 کانسی کے تمغے جبکہ 22 تعریفی سرٹیفکیٹس شامل ہیں۔
سعودی عرب کی کامیابی کنگ عبدالعزیزفاؤنڈیشن ’موھبہ‘کی جانب سے طلبا کو دی گئی سخت تربیت کا نتیجہ ہے۔
 وزارتِ تعلیم نے معاونت جبکہ سعودی آرامکو نے خصو صی سپانسرشپ فراہم کی۔

 سعودی عرب 2011 سے انٹرنیشنل فزکس اولمپیاڈ میں شرکت کررہا ہے(فوٹو: ایس پی اے)

 ’موھبہ‘ کا مقصد سائنس اور ٹیکنالوجی میں صلاحیتوں کو بڑھانا، نئی نسل کو وژن 2030 میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار کرنا اور مقامی اور عالمی چیلنجوں کو حل کرنا ہے۔
انٹرنیشنل فزکس اولمپیاڈ ہائی سکول کے طلبا کے لیے سالانہ مقابلہ ہے جس میں ہر قومی وفد کو مقابلے میں حصہ لینے کے لیے پانچ طلبہ بھیجنے کی اجازت ہوتی ہے جن کے دو رہنما ہوتے ہیں۔

 ایونٹ کی 58 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ تمغے چین نے جیتے ہیں(فوٹو: ایس پی اے)

 یہ پہلی مرتبہ یہ اولمپیارڈ 1967 میں پولینڈ کے شہر وارسا میں ہوئے تھے گذشتہ سال اصفہان، ایران میں ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔ 2026 کے ایونٹ کی میزبانی بوکارامانگا، کولمبیا کرے گا۔
دوسرے اولمپیارڈ کی طرح رکن ممالک باری باری اس ایونٹ کی میزبانی کرتے ہیں۔
اس ایونٹ کی 58 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ تمغے چین نے جیتے ہیں جبکہ روس، جنوبی کوریا، تائیوان اور امریکہ پہلی پانچ پوزیشنوں پر رہے ہیں۔

 

شیئر: