Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس سی سی کی پہلی موبایلی ٹی ٹوئنٹی نیشنل چیمپیئن شپ

کوالیفانگ راونڈ 11 اور12جنوری کو ابہا، دمام اور مدینہ منورہ میں ہونگے،فائنل ریاض میں یکم فروری کوریاض میں کھیلا جائیگا
  سید مسرت خلیل ۔ جدہ 
سعودی کرکٹ سینٹر(ایس سی سی )نے موبایلی کے تعاون سے پہلی کرکٹ نیشنل چیمپیئن شپ کے انعقاد کا اعلان کردیا۔ اس کا اعلان ایس سی سی کے آفس میں ہونے والی پریس کانفرنس میں کیاگیا۔ جس میں سعودی کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ندیم ندوی ، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر صادق الاسلام ، ٹورنامنٹ کوارڈ ینیٹرراحت علی، ایگزیکیٹو ایڈوائزرسید قاسم علی نقوی ، مینجمنٹ ایڈوائزر محمد افتخار حسین ، کاشف مرزا بیگ اور اسامہ سعد ندوی بھی مجود تھے۔ ایس سی سی میڈیا کوارڈینیٹر سید مسرت خلیل کی رپورٹ کے مطابق موبایلی ٹی ٹوئنٹی نیشنل چیمپیئن شپ "کوالیفائر" اور "سپر سکس" 2مراحل پر مشتمل ہے۔ٹورنامنٹ میں ایس سی سی سے منسلک سعودی عرب کی12 علاقائی ٹیموں کو3 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کوالیفانگ راونڈ میں 18میچز کھیلے جائیں گے۔میچز جمعہ 11 اورہفتہ 12جنوری 2019 کو ابہا، دمام اور مدینہ منورہ میں بالترتیب عسیر کرکٹ لیگ (اے سی ایل)، ایسٹرن پراونس کرکٹ ایسوسی ایشن (ای پی سی اے) اور مدینہ منورہ کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم ایم سی اے) کی زیر نگرانی سعودی کرکٹ سینٹر(ایس سی سی) کی سرپرستی میں شروع ہورہے ہیں۔
ندیم ندوی نے مزید کہا کہ نیشنل چیمپیئن شپ کو خاص طور پر اعلی سطح پر مقابلہ کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے جو مستقبل قریب میں سعودی عرب میں 'فرسٹ کلاس کرکٹ' قائم کرنے کا راستہ ہموار کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ ٹیموں میں کا فی جوش و خروش پایا جاتا ہے اور ہرکھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔ندیم ندوی نے کہا کہ سعودی عرب میں موبایلی ایک اہم ٹیلی کام کمپنی ہے اورپہلی مرتبہ قومی چیمپیئن شپ (این سی ٹی 19-2018) اسپانسر کررہا ہے، جہاں سعودی عرب کے 6،000 سے زائد کھلاڑیوں میں 240 ٹاپ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ یہ کھلاڑی 12 علاقائی ٹیموں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ قومی چیمپیئن شپ کا فائنل یکم فروری کو ریاض میں کھیلا جائے گا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں 

شیئر: