Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی

بیجنگ۔۔۔ اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ 2018 ءکے دوران چین کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوئی جس کی وجہ سست ملکی اقتصادی شرح نمو کے باعث ملکی کرنسی ”یوان“ پر دباﺅ اور امریکہ کے ساتھ تجارتی کشیدگی کے باعث ملکی و بین الاقوامی اقتصادی صورتحال ہے۔رائٹرز کی اقتصادی ماہرین کی آراءپر مشتمل سروے رپورٹ کے مطابق دسمبر 2018 ءکے اختتام پر چین کے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 67.24 ارب ڈالر کی کمی کے ساتھ 3.073 ٹریلین ڈالر رہے جو دسمبر 2017 ءمیں(دسمبر 2016 ءکی نسبت) 129.4 ارب ڈالر کے اضافے کے ساتھ 3.14 ٹریلین ڈالر رہے تھے۔دسمبر 2018 ءکے دوران چین کے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں 11 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا جبکہ نومبر میں اضافے کا حجم 8.6 ارب ڈالر رہا تھا۔رپورٹ میں چین کی اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ رواں سال غیر ملکی زر مبادلہ کے ملکی ذخائر میں استحکام رہے گا۔
 
 

شیئر: