Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاتھیوں نے گھر میں گھس کر ماں اور بچی کو کچل کر ہلاک کردیا

کامڈارا۔۔۔۔ریاست جھارکھنڈ کے رامپور گاؤں میں جنگلی ہاتھیوں کے غول نے 25سالہ ارچنا باگھوار اور اس کی 14ماہ کی بچی کو کچل کر ہلاک کردیاجبکہ اس کی ساس لوئیسا اور مریم باگھوار ہاتھیوں کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئیں۔اطلاع کے مطابق مریم باگھوار علاحدہ کمرے میں سورہی تھی اور ارچنا اور اس کی بیٹی دوسرے کمرے میں سوررہی تھی کہ صبح ساڑے 4بجے  جنگلی ہاتھیوں کا غول گھر کی دیوار توڑتے ہوئے اندر گھس گیا ۔ہاتھیوں کی آواز سن کر گھر کے سبھی لوگ جان بچا کر مختلف سمت میں بھاگ کھڑے ہوئے جبکہ ارچنا اور اس کی بیٹی کو ہاتھیوں نے کچل ڈالا۔ہاتھیوں کی چنگھاڑ سن کر گاؤں والے جاگ گئے اور بڑی مشکلوں سے ہاتھیوں کو گاؤں سے باہر بھگانے میں کامیاب ہوئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی محکمہ جنگلات کے افسران جائے وقوعہ پر پہنچے اور مرنیوالی ارچنا کی ساس لوئیسا کو فوری امداد کے طور پر 50ہزار روپے نقد رقم پیش کی اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں:- - - -  - -لوک سبھا میں آج مودی حکومت کا امتحان

شیئر: