Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھانا میں نسلی جھڑپیں، ہزاروں افراد بے گھر

عکرہ ۔۔۔ گھانا میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری نسلی  جھڑپوں کے نتیجے میں ہزاروں  افراد اپنا گھر بار ترک کرنے پر مجبور ہو گئے ۔ قومی  ڈیزاسٹر آرگنائزیشن کے شمالی علاقے کے کوآرڈینیٹر نے کہا  ہے کہ علاقے میں بڑے پیمانے پر نسلی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے  کہا کہ 31 دسمبر سے اب تک جاری جھڑپوں کی وجہ سے بڑی تعداد میں بچوں سمیت خواتین اور عمر رسیدہ افراد اپنا گھر پر ترک کرنے پر مجبورہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن قائم کرنے کے لئے سکیورٹی فورسز  نے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ گھانا میں نسلی جھڑپوں  کا سلسلہ مئی  2018 میں شروع ہوا تھا جو وقفے وقفے سے قبائل کے درمیان جاری ہے۔ 

شیئر: