Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بے روزگار سعودی انجینیئرز کو 6ماہ میں ملازمت مل جائیگی، انجینیئرز کونسل

ریاض۔۔۔ سعودی انجینیئرز کونسل کے عہدیدار نے بتایا ہے کہ 12ہزار بے روزگار سعودی انجینیئرز کو 6ماہ کے اندر روزگار فراہم کرادیا جائیگا۔ بے روزگار سعودی انجینیئرز کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ بہت سارے انجینیئرز سوشل انشورنس سسٹم میں شریک ہیں۔ انکی ماہانہ تنخواہ 3500ریال سے زیادہ نہیں۔ 26ہزار سعودی انجینیئرز کونسل کی رکنیت حاصل کئے ہوئے ہیں جبکہ کونسل کے رکن غیر ملکی انجینیئرز کی تعداد ایک لاکھ 55ہزار ہے۔ عکاظ اخبار کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل غیر ملکی انجینیئرزکی تعداد 194 ہزار تک پہنچ گئی تھی۔ ان میں سے 40ہزار سعودی عرب کو خیر باد کہہ کر رخصت ہوچکے ہیں۔ عہدیدار نے وعدہ کیا کہ آئندہ 6ماہ کے اندر بے روزگار سعودیوں کی ملازمت کا مسئلہ حل ہوجائیگا۔ کمپنیوں پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے کہ وہ اپنے یہاں 10فیصد سعودی انجینیئرز تعینات کریں۔ سعودی انجینیئرز کو روزگار دلانے سے قبل تربیتی کورس بھی کرائے جائیں گے۔
 

شیئر: