Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقوام متحدہ سے یمنی پارلیمنٹ کا مطالبہ

عدن ۔۔۔ یمنی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر محمد الشدادی اور پارلیمانی گروپوں کے سربراہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حوثیوں سے متعلق واضح موقف اختیار کرے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ یمنی پارلیمنٹ خلیجی فارمولے ، قومی مکالمہ کانفرنس کی قراردادوں ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جملہ قراردادوں خصوصاً2216 کو یمن میں قیام امن کے کسی بھی معاہدے اور مشاورتی اجلاس کے لئے دستور سمجھتی ہے۔ پارلیمانی گروپوں کے سربراہوں نے خبردار کیا کہ سویڈن معاہدے پر عمل درآمد سے قبل کسی بھی قسم کی مشاورت کے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔
 

شیئر: