Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ میں غیر ملکی کارکن گردش میں

باحہ... یہاں اصلاح و مرمت پر مامور غیر ملکی کارکن نے میت حوالے کرنے کی کارروائی نمٹا کر پورے علاقے میں ہنگامہ برپا کردیا۔ باحہ محکمہ صحت کے ترجمان ماجد الشطی نے بتایا کہ محکمہ صحت نے ایک اسپتال کے کارکن کو مذکورہ واقعہ کے ذمہ دار کے طور پر تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش کردیا۔ باحہ محکمہ صحت سے ٹھیکہ لینے والی کمپنی کے غیر ملکی کارکن نے کنگ فہد اسپتال میں میت اسکے رشتہ داروں کو حوالے کردی تھی۔ یہ بات ریکارڈ پر آگئی۔ سوشل میڈیا پر اسکی بابت سوالات کی بوچھاڑ ہوگئی۔ الشطی نے کہاکہ جو کچھ ہوا غلط ہوا۔ ذمہ دار سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے جبکہ ٹھیکیدار کمپنی کو بھی کہا گیا ہے کہ وہ مذکورہ کارروائی کرنے والے اپنے غیر ملکی کارکن کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔
 

شیئر: