الجوف ہاﺅس میں غیر ملکیوں کی دلچسپی
الجوف ۔۔۔ جنادریہ میلہ 33 میں الجوف ہاﺅس غیر ملکیوں، سیٹلائٹ چینلز اور نشریاتی اداروں کی توجہات کا محور بن گیا۔ الجوف ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر نواف الخالدی نے بتایا کہ الجوف کے پویلین میں ”بیت الجوف “ غیر ملکیوں کو بیحد پسند آرہا ہے۔ سیٹلائٹ چینلز بھی اسکی کوریج کیلئے اپنے فوٹو گرافر بھیج رہے ہیں۔ دستاویزی فلمیں ، تصاویر اور لٹریچر بھی شائقین کو فراہم کئے جارہے ہیں۔ چینل 24، اسکائی نیوز، ایم بی سی ، سعودی چینل ون ، سعودی الثقافیہ چینل، المجد، المرقاب اور الوسام ، بیت الجوف کو اپنے پروگراموں کا حصہ بناچکے ہیں۔