Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعظم سواتی کا استعفا منظور‘ نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد:  اعظم سواتی کا بطور وفاقی وزیر ایک ماہ پہلے دیا گیا استعفا آج منظور کرلیا گیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی کا استعفا صدر ڈاکٹر عارف علوی نے منظور کرلیا، جس کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے طابق اعظم سواتی کے استعفے کی منظوری کا اطلاق 6 دسمبر 2018ء سے ہوگا۔ اضح رہے گزشتہ سال اکتوبر میں سینیٹر اعظم سواتی کے فارم ہاؤس کے گارڈز کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں غریب خاندان کی 2 خواتین سمیت 5 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس دوران آئی جی اسلام آباد جان محمد کو عہدے سے ہٹادیا گیا تھا جس پر سپریم کورٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر، اعظم سواتی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے معاملے کی تحقیقات کروائی اور اس معاملے میں عدالتی حکم پر جے آئی ٹی بھی بنائی گئی تھی، جس میں اعظم سواتی کو ذمے دار قرار دیا گیا جس پر انہوں نے وفاقی وزیر کے عہدے سے استعفا دے دیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -نیب عدالت میں سابق وفاقی وزیر پر فرد جرم عائد

شیئر: