Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام سے امریکی فوج کے ساز وسامان کی منتقلی

واشنگٹن...امریکی فوج نے شام سے اپنے فوجی ساز و سامان کو نکالنا شروع کر دیا ۔ امریکی وزارت دفاع کے ایک اہلکار نے اس کی تصدیق کی ہے ، یاد رہے کہ شام میں تعینات امریکی فوجیوں کے انخلا کا شیڈول ابھی تک غیر واضح ہے۔ امریکی اہلکار نے کہ شام سے ساز و سامان کی منتقلی کی تصدیق کر سکتا ہوں۔ سیکیورٹی وجوہ کے سبب میں فی الحال مزید معلومات نہیں دوں گا۔اس وقت 2000 کے قریب امریکی فوجی شام میں موجود ہیں۔ خانہ جنگی سے تباہ حال ملک میں موجود امریکی فوجیوں کی اکثریت داعش کے خلاف لڑنے والی مقامی فورسز کو تربیت دے رہی ہے۔

شیئر: