Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں بوندا باندی‘ موسم خوشگوار

کراچی: شہر قائد میں گزشتہ دنوں سے جاری سردی کی لہر کے بعد محکمہ موسمیات کی جانب سے ہونے والی پیشگوئی سچ ثابت ہوئی۔ کراچی میں رات گئے اور علی الصباح مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے اور بوندا باندی سے سرد موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ شہر کے مختلف علاقوں گلشن حدید، ایئرپورٹ، نیو ملیر، اورنگی ٹاﺅن، فیڈرل بی ایریا اور عباس ٹاﺅن میں صبح بونداباندی سے موسم سہانا ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران شہر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بونداباندی کا امکان ہے ۔ کراچی میں شمال مشرق سے ہوائیں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد ہے ۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 
 

شیئر: