Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی انسانیت نوازی

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار”البلاد“ کا اداریہ نذر قارئین ہے
  شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات یمن کے تمام علاقوں میں خوراک اور ترقیاتی پروگرام چلائے ہوئے ہے۔ مملکت کی جانب سے انسانیت نواز پروگرام کے تحت امدادی سامان تقسیم کررہا ہے۔ 320سے زیادہ انسانیت نواز پروگرام نافذ کئے جاچکے ہیں۔ یمنی بھائیوں کو حوثیوں کی بغاوت کے بعد سے درپیش مشکل حالات میں سہارا دیا گیا ہے۔ ایرانی حمایت یافتہ اور قطر کی مالی اعانت کے بل پر حوثی یمن بھر میں مشکل حالات پیدا کرتے رہے ہیں۔ دہشتگرد حوثی اہل یمن کے خلاف بے شمار جرائم کا ارتکاب کرچکے ہیں۔ خانہ جنگی کی آگ بھڑکا کر ملک پر قبضہ کرنے اور عرب دنیا سے یمن کا رشتہ ناتہ توڑنے کے چکر چلا چکے ہیں۔ آج بھی حوثی باغی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کرکے اقوام متحدہ کی امن مساعی کو سبوتاژ کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ 
سعودی عرب کی انتہائی کوشش ہے کہ یمنی عوام کو حوثیوں کے جرائم کے سنگین اثرات سے بچایا جائے۔ انکی مشکل آسان کی جائے۔ اسی بنیاد پر انسانیت نواز پروگرام مسلسل نافذ کیا جارہا ہے۔ سعودی عرب کا امدادی پروگرام دنیا بھر کے ممالک کے مقابلے میں اول ہے۔ مملکت یمن ہی نہیں دنیا بھر میں قدرتی آفات ، خانہ جنگیوں اور اقتصادی انحطاط سے دوچار اقوام و ممالک کی مدد بڑھ چڑھ کر کرتا ہے۔ آنے والا مورخ اس حوالے سے خادم حرمین شریفین کا ذکر ِخیر زریں حروف سے کریگا۔ شاہ سلمان کی ا نسانیت نوازی کی تاجپوشی ملک سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی شکل میں ہوئی اور ہورہی ہے۔ یہ مرکز مملکت انسانیت کے خارجی تعاون کے پیغام کے سائبان کے طور پر کام کررہا ہے۔ 
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 
 

شیئر: